لاہور میں پی ایس ایل فائنل سیکیورٹی رسک قرار


لاہور(میرا پاکستان) سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کو سیکیورٹی رسک قراردے دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ مشکل ہے،لاہور میں فائنل کروانا سیکیورٹی رسک ہے،نواز شریف کو نہیں معلوم ہے کہ دنیا کیسے متحرک ہوتی ہے،سب جانتے ہیں افغانستان میں بھارت کا اثرو رسوخ ہے،کرکٹ میرا پسندیدہ کھیل نہیں ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کے اقتدار میں آنے کے بعد سوچ چھوٹی ہوگئی ہے۔
واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرارد یا تھا اور سابق کوچ قومی ٹیم جاوید میانداد نے ان کی تائید کی تھی۔