"آگ ہے اولاد ابراہیم ہے”


مصری عدالت نے صدر محمد مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ تمام افراد اخوان المسلمین سے تعلق رکھتے ہیں آنکھیں بھی نوحہ کناں تھیں دماغ بھی سراپا سوال بنا تھا ۔۔۔۔۔ہر روز خون میں بھرے لاشے ہر روز شہادتیں
ابھی تو بنگلہ دیش میں سولی پر لٹکتے ملا عبدلقادر کےزخم ہی نہ بھرے تھے
اور اب یہ دنیا کی تاریخ میں کیا جانے والا سب سے بڑا عدالتی جرم ۔۔۔۔۔قیامت در قیامت ۔۔۔!!
ہمیشہ کی طرح اس ظلم پر بھی دنیا کو تہذیب سکھانے والے ۔۔ امن کے نام نہاد ٹھیکیدار ۔۔۔انسانی حقوق کے علمبردار بلکہ کتوں کے حقوق تک کی حفاظت کرنے والوں پرموت کا سناٹا طاری تھا ۔۔۔ وہ جو دنیا کے کسی کونے میں اگر کوئی پتہ ہلنے پر طوفان کھڑا کردیتے تھے آج ان سب کی زبانیں کنگ تھیں گویا جیسے کچھ ہوا ہی نہ تھا گویا وہ 529 انسان ہی نہیں۔۔۔
مگر شکوہ ان سے کیاہو کہ جب اپنے ہی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا ساماں کیے بیٹھے ہوں ابھی زیادہ دن تو نہیں گزرے تھے جب عرب نے اخوان پر پابندی لگائی تھی ۔۔۔۔
میں کافروں سے کیوں گلہ کروں کہ انہیں تو میر صادق اور میر جعفر ہمیشہ میرے ہی قبیلے سے میسر آئے ۔https://i0.wp.com/noukeqalam.com/wp-content/uploads/2014/03/wars-357x300.jpg

تبصرہ کریں